بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / پاک نیوزی لینڈ سیریز سازش کے تحت منسوخ کی گئی ہے،شیخ رشید

پاک نیوزی لینڈ سیریز سازش کے تحت منسوخ کی گئی ہے،شیخ رشید

اسلام آباد (عارف محمود خان، نمائندہ سپورٹس لائف) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز کو سازش کے تحت منسوخ کیا گیا ہے۔ ہمیں کوئی سیکورٹی تھرٹ موصول نہیں ہوئے۔

آج وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 33 رکنی نیوزی لینڈ ٹیم کا وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ چکا ہے، نیوزی لینڈ ٹیم آج شام 6 بجے چارٹر طیارے سے واپس نیوزی لینڈ روانہ ہو گی اور پوری ٹیم کے کورونا ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کا 33 رکنی اسکواڈ چارٹر فلائیٹ RJD232 کے ذریعے دبئی روانہ ہو گا۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*