پشاور (عارف محمود خان، نمائندہ سپورٹس لائف) خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی مختلف ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ہوں خواہ وہ نیشنل سطح پر ہاکی فیڈریشن کیساتھ منسلک ہوں یا لوکل ڈیپارٹمنٹ کیساتھ منسلک ہوں ان کیلئے علیحدہ پول قائم کیا جائیگا.
بنوں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ سابق اولمپین رحیم خان کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کیلئے الگ پول بنائے جائیں۔ اسی وجہ سے ہم ان کیلئے علیحدہ پول بنائیں گے۔ پشاور، بنوں اور ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اس میں حصہ لے سکیں گے۔
ظاہر شاہ نے مزید کہا کہ پول میں شامل ہونیوالے ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں میں یکساں طور پر تقسیم کیا جائیگا. جس سے کے پی نیشنل ہاکی لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو یکساں مواقع بھی ملیں گے اور قومی سطح کے چار سینئر و جونیئر کیساتھ کیساتھ چار ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائیگا جو اپنے ڈویژن کی طرف سے کھیلیں گے۔ اس طرح ٹیمیں بھی بیلنس ہونگی اور کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلے میں مواقع بھی میسر آسکیں گے.