بنیادی صفحہ / جوجیتسو / آل خیبر پختونخوا جوجیتسو چمپئن شپ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی

آل خیبر پختونخوا جوجیتسو چمپئن شپ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی

خیبر پختونخوا (عارف محمود خان، نمائندہ سپورٹس لائف) صوبائی دارالحکومت پشاور میں آل خیبر پختونخواجو جیٹسوچمپئن شپ شروع ہو گئی۔ آل خیبر پختونخوا جوجیتسو چمپئن شپ کا افتتاح پی ٹی آئی کی ایم پی اے رابعہ بصری نے کیا۔ ایونٹ میں صوبے بھر سے کھلاڑی شریک ہیں۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری دو روزہ چمپئن شپ میں پشاور، کوہاٹ،مردان اور سوات سمیت صوبے بھر سے سینئرز و جونیئرز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چمپئن شپ کے افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی پی آئی خان کی ایم پی اے رابعہ بصری تھیں، جبکہ انکے ہمراہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل، صوبائی جوجیتسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اللہ اور آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری و کوالیفائڈ کوچ سرفراز خان موجود تھے۔

ایم پی اے رابعہ بصری نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دینا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے اور اللہ کے فضل سے حکومت نے خیبر پختونخوا میں کھیلوں کی ترقی کیلئے جس طرح کام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ان بچوں کو مارشل آرٹس جیسے مفید کھیل میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور اس بات کا اندازہ ہو گیا کہ انشاء اللہ یہی بچے مستقبل میں نہ صرف سٹارز بنیں گے بلکہ معاشرے کے بہترین افراد بھی بنیں گے۔ یہ نوجوان ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں مثبت کردار اداکرینگے۔

رابعہ بصری نے صوبائی جوجیتسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اللہ اور انکی ٹیم کو ایک اچھے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔

تقریب سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور ڈی جی سپورٹس اسفند یار خٹک کے ہم بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے پشاور بلکہ پورے صوبے میں کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ دیا اور یہی وجہ ہے کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آل خیبر پختونخوا جوجیتسو چمپئن شپ میں سینئرز اور جونیئرز کھلاڑیوں کے مابین مختلف ویٹ کٹیگریز میں مقابلے منعقد ہونگے ۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*