بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹرز وزیراعظم ہاؤس پہنچ گے

ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹرز وزیراعظم ہاؤس پہنچ گے

اسلام آباد (عارف محمود خان، نمائندہ سپورٹس لائف) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹرز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گے۔

وزیراعظم قومی کرکٹ اسکواڈ سے ملاقات میں ورلڈ کپ سے قبل ان کا حوصلہ بڑھائیں گے۔

ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی شامل ہوں گے جو نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد بورڈ سربراہان سے بات چیت کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل ٹیموں کے پاکستان نہ آنے کے بعد کرکٹ بورڈ کی نئی حکمت عملی کے بارے میں وزیراعظم کو مطلع کیا جائے گا۔

ملاقات میں وزیر اعظم کو نئے ڈومیسٹک کلینڈر کے متعلق بتایا جائے گا، چیئرمین پی سی بی وزیراعظم کو بورڈ میں تبدیلیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*