راولپنڈی (عارف محمود خان ، نمائندہ اسپورٹس لائف ) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کےپانچویں میچ میں کے پی کے نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ میچ میں خیبر پختونخوا نے ٹا س جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ سدرن پنجاب ںے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اورز میں عمران رنداوا کے 52 اور حسان خان کے 25 رنز کی بدولت 152 رنز بنائے جبکہ خیبر پختونخوا کی جانب سے عمران خان سینیئر نے 4، شاہین شاہ آفریدی نے 3، محمد وسیم جو نیئر نے2 اور آصف آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ 153رنز کا ہدف کے پی کی ٹیم نے دو گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس پر انہیں میچ کا بہتریں کھلاڑی قرار دیا گیا۔
