بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
National T20 Cup Performance

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان

راولپنڈی ( عارف محمود خان، نمائندہ اسپورٹس لائف) پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ کی مایوس کن کارکردگی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کچھ کھلاڑیوں کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناقص پرفارمنس پر سلیکشن کمیٹی پر بھی تنقید ہونے لگی ۔

ورلڈ کپ اسکواڈ سے ایونٹ میں موجود اعظم خان نے 3میچز میں 11.67کی اوسط سے صرف 35رنز بنائے جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 120.69رہا۔ اس کے علاوہ خوشدل شاہ 3میچوں میں 17کی ایوریج سے صرف 51بنا سکے۔ صہیب مقصود اور آصف علی کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔

ذرائع کے مطابق اگر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بعض کرکٹرز کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو اسکواڈ میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے پی سی بی کے پاس11اکتوبر تک کا وقت ہے.

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*