بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے استعفی دے دیا

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے استعفی دے دیا

اسلام آباد ( عارف محمود خان، نمائندہ اسپورٹس لائف) وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو استعفی پیش کیا تھا. پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے ان کا استعفی قبول کر لیا۔ وسیم خان کے عہدے کی معیاد آئندہ سال فروری میں ختم ہونا تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔ وسیم خان نے رمیز راجہ کے ساتھ مزید معاملات نہ چلنے کی بنیاد پر عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ متعارف کروانے کا پلان بنایا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو کی جگہ اب ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ متعارف کرایا جا سکتا ہے اور قانونی پیچیدگیوں اور ان کے حل کے بعد ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ لایا جائے گا۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نئی پوسٹ لانے کے خواہشمند ہیں جس کے بعد چیف ایگزیکٹو کے اختیارات چیئرمین کے پاس ہوں گے۔ رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی انتظامی ٹیم لائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ کے معاملات سابق کرکٹرز کو دینے کی تجویز زیر غور ہے، انگلش بورڈ کی طرز پر ڈائریکٹر کرکٹ لانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق عاقب جاوید اور معین خان کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*