بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / چیئرمین پی سی بی کی فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے ملاقات

چیئرمین پی سی بی کی فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے ملاقات

لاہور (عارف محمود خان، نمائندہ اسپورٹس لائف) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ کلاس بورڈز کے عہدیداران سے جمعے کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ملاقات کی۔ انہوں نے شرکاء کو گراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے سے آگاہ کیا۔

رمیز راجہ نے اسکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد از جلد بحال کرنے اور نوجوانوں کو اس سطح پر بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے گراس روٹ کرکٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے تاہم وہ اس طرف بھرپور توجہ دینا چاہتے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ان کے دور میں کرکٹ کی نرسریوں کو خاص اہمیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی سطح پر بہترین کام کرنے پر فرسٹ بورڈز کو سراہتے ہیں۔ وہ ان کے ساتھ مل کر پاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کے منتظر ہیں۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*