بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / سی پی ایل کا آغاز 6 اکتوبر سے راولپنڈی میں ہو گا

سی پی ایل کا آغاز 6 اکتوبر سے راولپنڈی میں ہو گا

راولپنڈی (عارف محمود خان، نمائندہ اسپورٹس لائف) سیلیبرٹی پریمیئر لیگ کا میلہ 6 سے 10 اکتوبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سجے گا. سی پی ایل میں ملکی شوبز انڈسٹری کے نامی گرامی سٹارز اور پارلیمنٹیرینز پر مشتمل 6 ٹیمیں شرکت کرینگی- لیگ میں راولپنڈی سٹارز، اسلام آباد نوا، کوئٹہ مارخورز، پشاور ٹائیگرز، لاہور ہیروز اور کراچی رائلز کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔ راولپنڈی سٹارز کی کپتانی معروف گلوکار شفقت امانت علی، کوئٹہ مارخورز کی کپتان معروف اداکار احسن خان، پشاور ٹائیگرز کی کپتانی خلیل الرحمان قمر، لاہور ہیروز کی کپتان اداکار سلیم شیخ، کراچی رائلز کی کپتان اداکار فیصل قریشی اور اسلام آباد نوا کی کپتانی معروف فلم سٹار معمر رانا کرینگے۔ سیلیبرٹیز پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر پرفارم کرینگے۔

سلیبریٹی پریمیئر لیگ میں 30٪ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ سلیبریٹی پریمیئر لیگ کی ٹکٹوں کی آن لائن قیمت 1000 اور 5000 روپے رکھی گئی ہے۔ سلیبریٹی پریمیئر لیگ میں قُل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جہاں 9 میچز کھیلے جائیں گے۔ میچز کے دوران شایقینِ کرکٹ کی انٹرٹینمنٹ کےلیے کانسرٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا.

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*