بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشل اسکواش چیمپین شپ 11 اکتوبر سے شروع ہو گی

چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشل اسکواش چیمپین شپ 11 اکتوبر سے شروع ہو گی

اسلام آباد (عارف محمود خان، نمائندہ اسپورٹس لائف) چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشل اسکواش چیمپین شپ 11 سے 15 اکتوبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ مینز ایونٹ میں 14 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ویمینز ایونٹ میں 8 غیر ملکی پلیئرز شرکت کر رہی ہیں۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر ارمغان عزیز نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں سپانسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کویڈ کے باوجود انٹرنیشل اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں، پاکستان اسکواش فیڈریشن عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبہ آگے آ کر اسکواش کے کھیل کو اسپورٹ کرے۔

تین کھلاڑی کورونا مثبت آنے کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ ایونٹ کے لیے سیکورٹی سمیت بہترین انتظامات کیے گے ہیں۔ پاکستان ائیر فورس اسکواش کے فروغ کے لیے بھرپور مدد کر رہی ہے۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*