بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / سلام کرو، راستہ دو

سلام کرو، راستہ دو

سلام کرو، راستہ دو

اسلام آباد (عفرىٰ ساجد، سماجی کارکن) نینشل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں طلبہ و طالبات کی جانب سے سلام کرو راستہ دو مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد اپنی ثقافتی روایات کو اجاگر کرنا تھا۔

جو قوم اپنی ثقافت کو فراموش کر دیتی ہے وہ دیگر اقدار سے بھی محروم ہو جاتی ہے۔ سلام کرو، راستہ دو مہم کا مقصد نوجوان نسل کو اپنی ثقافت کی اہمیت باور کرانا تھا۔

کسی بھی معاشرے میں تعلیم سے لے کر تجارت تک، حتی کہ زندگی کے ہر شعبے میں اس معاشرے کی ثقافت کا اہم کردار ہوتا ہے۔

تحریک میں شریک ارکان کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنی تہذیب و ثقافت ،اجداد کی روایات ، اقدار، تمدن اور معاشرت کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور اس مہم کا بھی یہی مقصد ہے۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*