بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ، پاکستان واپڈا نے مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹل جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کرلیا

قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ، پاکستان واپڈا نے مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹل جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کرلیا

اسلام آباد(عارف خان، نمائندہ سپورٹس لائف )قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستان واپڈا نے مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹل جیت کر اپنے دفاع کو برقرار رکھا۔اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر)محمد آصف زمان مہمان خصوصی تھے۔جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا بھی موجود تھے۔گز شتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلے گئے مردوں کے فائنل میں پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو 21کے مقابلے میں 30 گولز سے ہرا دیا۔جبکہ خواتین کے فائنل میں پاکستان واپڈا نے سندھ کی ٹیم کو 14کے مقابلے میں 28 گولز سے شکست دی۔ مردوں کے تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان ائیرفورس اور پاکستان نیوی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان ائیرفورس نے پاکستان نیوی کو 18 کے مقابلے میں 34 گول زسے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ چیمپئن شپ میں خواتین ایونٹ کا تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان آرمی اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان آرمی نے پنجاب کی ٹیم کو 14 کے مقابلے میں 23گولز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*