بنیادی صفحہ / فٹ بال / یوروکپ کی وجہ سے کوروناوائرس پھیلنے لگا

یوروکپ کی وجہ سے کوروناوائرس پھیلنے لگا

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یوروکپ کی وجہ سے کوروناوائرس پھیلنے لگا ،لندن میں جاری یوروکپ کا فٹبال میچ دیکھنے آئے تماشائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ایک ہفتے کے دوران یورپ میں کوروناکیسزکی شرح میں10فیصداضافہ ہوا۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یوروکپ میچزمیں کورونا ایس اوپیزمیں نرمی اختیارکی گئی جس کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔ میچ کے دوران تماشائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد جرمن وزیرداخلہ نے یوروکپ انتظامیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا یوروکپ انتظامیہ نے عقلمندی کاثبوت نہیں دیا۔ انتظامیہ نے کمرشل ازم کوفوقیت دی۔ جرمن وزیر داخلہ نے مزید کہا سیمی فائنلزاورفائنل میں تماشائیوں کے آنے سے کورونا مزید پھیلے گا۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*