بنیادی صفحہ / کرکٹ / پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ہی انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ہی انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا

اسلام آباد (عارف خان ، نمائندہ سپو رٹس لائف) پاک انگلینڈ سیریز سے قبل ہی انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق، انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سات کھلاڑی کو رونا کا شکا ر ہو گئے۔متاثرہ کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے کپتان این مورگن سمیت تین مزید کرکٹرز اور چار آفیشلز شامل ہیں ، انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومتی قوانین کے مطابق کورونا مثبت آنے والے افراد قرنطینہ کریں گے جبکہ انگلینڈ ٹیم کے باقی قریبی ارکان کو بھی آئسولیشن میں بھیج دیا ہے اور یہ تمام ارکان اب کووڈ پروٹوکولز پر عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہورہا ہے جس میں دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*