بنیادی صفحہ / کرکٹ / اسلام آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب کا رنگا رنگ انعقاد

اسلام آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب کا رنگا رنگ انعقاد

کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والی ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ۔مقامی اور انٹرنیشنل اسٹارز لیگ کا حصہ بن گئے۔ ایونٹ میں شاہد آفریدی راولاکوٹ ہاکس، شعیب ملک میرپور رائلز، عماد وسیم اوورسیز وارئیرز، شاداب خان باغ اسٹالینز، فخر زمان کوٹلی لائنز اور محمد حفیظ مظفر آباد ٹائیگرز کی قیادت کریں گے۔

اوورسیز کیٹیگری میں ہرشل گبز اوور سیز وارئیرز، فِل مسٹرڈ باغ اسٹالینز، میٹ پرائیر راولاکوٹ ہاکس، اویس شاہ میرپور رائلز جبکہ تلکارتنے دلشان مظفر آباد ٹائیگرز کا حصہ بنے جبکہ مونٹی پنیسر کو کوٹلی لائنز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں صہیب مقصود مظفرآباد ٹائیگرز، آصف علی کوٹلی لائنز اور افتخار احمد کو باغ اسٹالینز نے شامل کیا جبکہ خوشدل شاہ میرپور رائلز، حسین طلعت راولاکوٹ ہاکس اور اعظم خان اور سیز واریرز کا حصہ بنے۔ جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری کے دوسرے رائونڈ میں احمد شہزاد کو راولاکوٹ ہاکس، محمد عرفان کو میرپور رائلز اور عثمان قادر کو کوٹلی لائنز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ محمد وسیم جونیئر مظفرآباد ٹائیگرز، سہیل خان اورسیز واریرز اور عمید آصف باغ اسٹالینز کا حصہ بن گئے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں لوکل کشمیری ٹیلنٹ کو منتخب کیا گیا ہے جس کے مطابق ہر ٹیم نے 5، 5 کھلاڑی اسکواڈ میں منتخب کیے ہیں جبکہ ہر ٹیم اپنی الیون میں بھی دو لوکل کھلاڑیوں کو شامل کرے گی۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب میں چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک، سی ای او چوہدری شہزاد ،وسیم اکرم، شاہد آفریدی ،انضمام الحق، سعید اجمل، عبدالرزاق، عمر گل اور عبدالرحمن نے خصوی شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائو نڈر اور کوٹلی لائنز کے ہیڈ کوچ عبد الرزاق نے سپورٹس لائف سے خصوی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں ینگ کھلاڑیوں کے پا س پرفارم کر نے کا اچھا موقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سینئرز اور جونیئر ز کے کمبینیشن پر یقین رکھتا ہوں۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*