بنیادی صفحہ / کرکٹ / پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا
Pakistan vs England 1st ODI

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

نیا فارمیٹ ، نیا میدان اور نیا امتحان،پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیوں کے درمیان تین میچز پر مشتمل سریز کا پہلا میچ آج کا رڈیف میں کھیلا جائے گا۔ سریز سے قبل ہی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سات ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، متاثرہ ارکان میں انگلش کپتان این مورگن سمیت تین کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔ کرکٹرزمیں کورونا کی تصدیق کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے 9 نئے کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ بین سٹوکس ٹیم کے کپتان ہونگے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل ہمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جیت کے لئے پرعزم ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی تیاری بہترین ہے اور کھلاڑی بھی پر اعتماد ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے آخری پانچ میچز میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری رہاہے ، گزشتہ پانچ میچوں میں چار بار انگلش ٹیم کو فتح ملی جبکہ پاکستان نے واحد میچ ورلڈکپ 2019میں اپنے نام کیا تھا۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*