بنیادی صفحہ / کرکٹ / راولپنڈی: زلمی فاونڈیشن، وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے ہارمونی کرکٹ لیگ کا انعقاد
Harmony Cricket League

راولپنڈی: زلمی فاونڈیشن، وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے ہارمونی کرکٹ لیگ کا انعقاد

راولپنڈی ( عارف محمود خان ، نمائندہ سپورٹس لا ئف ) زلمی فاونڈیشن، وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے مذہبی ہم آہنگی کے فروع کے لیے چرچز کی ٹیموں کے درمیان ہارمونی کرکٹ لیگ راولپنڈی میں شروع ہوگئی۔ ایونٹ کا افتتاح وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کیا۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیر کھیل پنجاب، سینیٹر انور لال، کارڈینال جوزف کاٹس،بشپ سیمیوئل ازریا، کرسٹوفر شیرف (کنٹری کوآرڈی نیٹر چرچر کرکٹ چیپٹر)، ڈاکٹر سڈرک (چیف انوویشن آفیسر زلمی فانڈیشن ) اور جنرل سیکرٹری اوقاف ویلفئیر ایسوسی ایشن میاں عبدالقادر سکندی شریک ہو ئے۔ وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔ ہارمونی کرکٹ لیگ کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا ہے۔

Cricket

Zalmi Foundation

ڈاکٹرسڈرک (چیف انوویشن آفیسر زلمی فاونڈیشن ) کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاو¿نڈیشن کھیلوں کے لیے فروغ کے لیے کوشاں ہیں کھیلوں کے ساتھ صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھی نوجوانوں کو متحرک کررہے ہیں۔ اقلیتوںکے نمائندوں سینیٹر انور لال ، کارڈینال جوزف کاٹس،بشپ سیمیوئل ازریا اور کرسٹوفر شیرف (کنٹری کوآرڈی نیٹر چرچر کرکٹ چیپٹر) نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں سلویشن آرمی نے فاطمہ ڈیسیپلز ، دوسرے میچ میں فاطمہ ڈیسیپلز نے سینٹ اسٹیفن ٹائٹنر اور تیسرے میچ میں سلویشن آرمی نے سینٹ اسٹفین تائٹنرز کو شکست دی۔ ٹورنامنٹ بارہ جولائی تک جاری رہے گا۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*