بنیادی صفحہ / جمناسٹک / یونیورسل فائٹ لیگ (UFL) کے زیر اہتمام آن لائن کوچنگ کورس کے کامیاب ارکان میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب
UFL
Universal Fight League

یونیورسل فائٹ لیگ (UFL) کے زیر اہتمام آن لائن کوچنگ کورس کے کامیاب ارکان میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب

اسلام آباد (عارف محمود خان، نمائندہ سپورٹس لائف) یونیورسل فائٹ لیگ کے زیر اہتمام یو ایف ایل آن لائن کوچنگ کورس کے کامیاب شرکا میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میلوڈی میں کیا گیا۔ گزشتہ ماہ چاروں صوبوں میں منعقد ہونے والے آن لائن کوچنگ کورس میں کامیاب ہونے والے،کھلاڑیوں، کوچزاور دیگرارکان میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ سپورٹس لائف سے بات چیت کرتے ہوے یو ایف ایل پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رحمت گل آفریدی، ڈائریکٹر امان اللہ خان، ڈائریکٹر عامر شہزاد اور ڈائریکٹر زاکر اسلام نے کہا کہ یو ایف ایل ہیڈکوارٹر کے سینئر کوچز کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں کراچی ،لاہور، پشاور اور چمن وغیر میں بیک وقت منعقدہونے والے اس کوچنگ کیمپ میں مارشل آرٹس کے پچاس سے زیادہ سینئرز کوچز کو مکس مارشل آرٹس باکسنگ کراٹے جوڈو اور جوجتسو کے داو پیچ سکھائے گئے۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*