بنیادی صفحہ / ای پیپر / انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا
Pakistan vs England

انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا

انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا، برمنگھم میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر گیند بازی کو ترجیح دی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 158 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 14 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ جبکہ محمد رضوان نے 74 اورامام الحق 56 رنزاسکور کیے۔ انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 332 رنز کا ہدف جیمز ونس کے شاندار 102 اور لیوس گریگوری کے 77 رنز کی بدولت 48 اوورز میں ہی 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یوں انگلش ٹیم نے ونڈے سریز 0-3 سے جیت لی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سریز کا آغاز 16 جولائی سے ہو گا۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*