بنیادی صفحہ / کرکٹ / پاکستان کیلئے بڑھ گئیں، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تمام سینیئر انگلش کھلاڑیوں کی واپسی
England T20I Squad

پاکستان کیلئے بڑھ گئیں، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تمام سینیئر انگلش کھلاڑیوں کی واپسی

اسلام آباد (عارف محمود خان، نمائندہ لائف نیوز) راتوں رات بنائی جانے والی انگلش ٹیم نے پاکستان کو ونڈے سریز میں شکست دینے کے بعد اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی سینیئر ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ اگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے 16 رکنی دستے کا اعلان کردیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پاکستان کیخلاف و ن ڈے سیریز سے قبل سیلف آئسولیشن میں جانے والے 9 اہم کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں انگلش ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گے.

Eoin Morgan

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میںمعین علی، جونی بیئر اسٹو، ٹوم بنٹن، جوز بٹلر، جیک بال، ٹوم کورن، لیوس گریگوری، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، میٹ پارکنسن، عادل رشید، جیسن روئے اور ڈیوڈ ویلی شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16جولائی سے ہوگا۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*