بنیادی صفحہ / کرکٹ / پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی
Pakistan vs England 1st T20

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی

اسلام آبا د ( عارف محمود خان، نمائندہ سپورٹس لائف ) پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 31 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر قومی ٹیم کے بلے بازوں نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کی اور 49 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ محمد رضوان نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور انہوں نے 41 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور کی دوسری گیند پر 201 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام لیونگسٹن نے 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی مگر وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ عماد وسیم، محمد حسنین اور حارث روف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سریز کا اگلا میچ 18جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*