اسلام آباد (عارف محمود خان، نمائندہ اسپورٹس لائف) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سریز کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ آج گیانا میں کھیلا جائے گا۔ 4 میچوں کی سریز میں اس وقت پاکستان کوایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ دو میچز بارش کی نظر ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف سریز کے چوتھے میچ سے قبل پاکستان کیلیے اچھی خبرسامنے آگئی، قومی ٹیم کے نوجوان جارح مزاج بلے باز اعظم خان انجری سے نجات پانے کے بعد اب سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس سریز جیتنے کا سنہری موقع ہے، آج پاکستان کی فتح کی صورت میں سریز دو صفر سے پاکستان کے حصے میں آئے گی، اگر ویسٹ انڈیز میچ جیتا تو سریز 1-1 سے برابر رہے گی۔ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی سریز کا فاتح پاکستان ہو گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔