بنیادی صفحہ / بیڈمنٹن / پلواشہ بشیر کا وائیٹلیٹی رننگ ورلڈ کپ کیلئے آئی جی آئی لائف وائیٹلیٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

پلواشہ بشیر کا وائیٹلیٹی رننگ ورلڈ کپ کیلئے آئی جی آئی لائف وائیٹلیٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

کراچی (عارف محمود خان، نمائندہ سپورٹس لائف) پاکستان میں انشورنس اور تکافل کی بڑی اور نمایاں کمپنی آئی جی آئی وائیٹلیٹی نے قومی وویمن بیڈ منٹن چیمپئن پلواشہ بشیر کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کر دیے۔ جس کے تحت پلواشہ بشیر عالمی سطح پر منعقد کئے جانے والے وائیٹلیٹی رننگ ورلڈ کپ(VRWC ) کیلئے پاکستان کی کنٹری کپتان ہوں گی

اس معاہدہ کے تحت پلواشہ بشیر پاکستانیوں کو فعال اور صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے کی طرف راغب کرنے کیلئے مشعل بردار کا کردار ادا کریں گی۔ وہ اچھی صحت کیلئے عوم کو صحت مند زندگی گزارنے کی ترغیب دیں گی جس سے نہ صرف خود ان کو بلکہ معاشرے کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پلواشہ نے کہا کہ خود کو فٹ اور سمارٹ رکھنے کیلئے ایک فعال اور صحت مند طرز زندگی اختیار کر نی چاہیے۔ مجھے اس عالمی مقابلے میں 20کروڑ سے زائد پاکستانیوں کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر نظر حیدری (ہیڈ آف مارکیٹنگ آئی جی آئی لائف وائیٹلیٹی) کا کہنا تھا کہ VRWC ایسی قوموں کے درمیان مقابلے کے جذبے کے اظہار کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو اپنی روز مرہ کے معمولات میں زیادہ فعال رہتے ہوئے سستی اور تساہل پسندی پر مبنی طرز زندگی کو مات دیتے ہی ۔ پاکستان میں2019 میں وائیٹلیٹی کے قیام اور پہلے فعال لائف انشورنس پراڈکٹ کے طور پر آئی جی آئی لائف انشورنس کے ساتھ انضمام سے ہی عوام کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ فعال طرز زندگی اپنائیں اور انعامات حاصل کریں کیونکہ وائیٹیلیٹی پالیسی اپنے صارفین کو رعایتی فوڈ وائوچر ز، موبائل ٹاپ اپس، سنیما گھروں کے رعایتی ٹکٹس اورایک کی خریدار ی پر دوسرے مفت پالیسی کے تحت ڈیجیٹل ڈسکائونٹ کے ساتھ ساتھ غیر متوقع حالات میں تحفظ فراہم کرتی ہے۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*